Advertisement

بھارت میں ہر 25 منٹ بعد ایک خاتون کی خودکشی ، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

اس کے علاوہ  ڈاکٹر ورما سریواستو  کاکہنا ہے کہ  بھارت میں بڑی عمر کی شادی شدہ خواتین میں خودکشی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 18th 2021, 5:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں ہر 25 منٹ بعد ایک خاتون کی خودکشی ، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

نئی دہلی:  بھارتی حکومت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ  گزشتہ سال 22 ہزار 372 شادی شدہ خواتین نے اپنی جان لے لی جو کہ اوسطاً ہر روز 61 خودکشی یا ہر 25 منٹ میں ایک خودکشی ہے،رپورٹس میں ہمیشہ خودکشیوں کا الزام خاندانی مسائل یا شادی سے متعلق مسائل پر لگایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ہزاروں خواتین کو اپنی جان لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں بھارت میں ایک لاکھ 53 ہزار 52 خودکشیاں ہوئیں جن میں سے 14.6 فیصد شادی شدہ خواتین تھیں،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی  کے مطابق این سی آر بی نے 1997 سے خودکشی کے اعداد و شمار مرتب کرنا شروع کیے جس کے مطابق ہر سال بھارت میں 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین خود کشی کر رہی ہیں جبکہ 2009 میں ان کی تعداد 25 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی۔

دماغی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں  شادی شدہ خواتین کی خودکشیوں کی ایک بڑی وجہ گھریلو تشدد ہے ۔حال ہی میں ایک سروے میں 30 فیصد شادی شدہ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر کی جانب سے تشدد کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ازدواجی زندگی گھٹن کا باعث بن جاتی ہے۔ بھارتی ماہر نفسیات  ڈاکٹر اُٰشا ورماکا کہنا ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں کی شادی 18 سال کی عمر میں ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ بیوی اور بہو بنتی ہیں اور اپنا سارا دن گھر میں کھانا پکانے، صفائی ستھرائی اور گھر کے کاموں میں گزارتی ہیں اور  ان پر ہر طرح کی پابندیاں  بھی لگائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کے بعد ان لڑکیوں کو اپنی تعلیم اور خوابوں  کے بارے میں اب کوئی فرق نہیں پڑتا اور  زندگی میں کچھ کرنے کی آرزو آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے  جس کی وجہ سے مایوسی جنم لیتی ہے اورخودکشی کا سبب بنتی ہے ،  اس کے علاوہ  ڈاکٹر ورما سریواستو  کاکہنا ہے کہ  بھارت میں بڑی عمر کی شادی شدہ خواتین میں خودکشی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر ورما کے مطابق بچوں کے بڑے ہونے اور  ان کےگھر چھوڑنے کے بعد بہت سی خواتین میں افسردگی اور مایوسی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کوشی کرلیتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور بھارتی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں ایسا دیکھا گیا ہے کہ شوہر گھر آتا ہے بیوی پر تشدد کرتا ہے جس کی وجہ سے پریشان ہوکر بیوی خودکشی کرلیتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے ایک تہائی گھریلو تشدد کا شکار تھیں لیکن این سی آر بی کے اعداد و شمار میں گھریلو تشدد کا ذکر  ہی نہیں ہے۔

Advertisement
ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

  • 19 hours ago
 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

  • 19 hours ago
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع

  • 13 hours ago
پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

پی ایس ایل: فائنل کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل 

  • 15 hours ago
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم

  • 13 hours ago
یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

  • 19 hours ago
 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

 مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر

  • 15 hours ago
پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندارانعقاد

  • 17 hours ago
نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

  • 18 hours ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

  • 19 hours ago
پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف

  • 12 hours ago
مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

مراکش میں مشترکہ مشق ’’افریقن لائن‘‘ کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار لاپتہ

  • 15 hours ago
Advertisement