Advertisement
پاکستان

آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور جرمن نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جرمنی کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پربھی زور دیا۔ جرمنی کےنمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔ جسپروک نے پاکستانی کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کی بھی تعریف کی۔

مسٹرجسپروک نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement