Advertisement

انوکھا دنگل ، 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے

برازیل : انوکھا  دنگل ، سیاسی تنازع حل کرنے کیلئے 2 برازیلی سیاستدان باکسربن گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 9:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوکھا دنگل ، 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں حکومت سے لے کر دیگر تمام سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاتا ہے لیکن برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں یاسی تنازع حل کرنے کیلئے 2 برازیلی سیاستدان باکسنگ رنگ تک پہنچ  گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کو ختم کرنے یا قائم رکھنے کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا،   جس کے حل کیلئے بوربا کے مئیر اور ان کے مخالف سابق کونسلر باکسنگر گئے۔اس فائٹ کو دیکھنے کیلئے لوگوں نے 100 ڈالر کا ٹکٹ خریدا، دونوں کے درمیان فائٹ مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہوئی ۔اس مقابلے میں 39سال کے مئیر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان و سابق کونسلر کوہرا دیا۔ 

خیال رہے کہ سینئر سیاست دان و سابق کونسلرنے بوربا کے مئیرکوواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement