جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جب کہ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جب کہ اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔

ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر حنان بلخی کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ سیکٹر اور خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی، صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فعال کر دیئے ہیں، 5 سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا ہدف پورا کریں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں، قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll