Imran Khan Huge Announcement | News Headlines | 05 PM | 19 March 2023 | GNN
6977 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنایا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کے جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ معطلی میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ عمران خان کو آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔
عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کے عدالت میں پہنچنے پر عدالت میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی جس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے استدعا کی کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30 مارچ کو کچہری آ رہے ہیں، عدالت بھی 30 مارچ کو سماعت کر لے، میں سول کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ 29 سے 30 مارچ کرنے کی درخواست دے دیتا ہوں۔
جج نے وکیل گوہر علی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ 30 مارچ کی استدعا کر رہے ہیں جبکہ وارنٹِ گرفتاری کا حکم 29 مارچ کا ہے۔
اس موقع پر وکیل گوہر علی نے عمران خان کے وارنٹِ معطلی میں 30 مارچ تک توسیع کرنے کی استدعا کر دی۔جج نے کہا کہ 29 مارچ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے بعد میں جاری کیا گیا، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر کے درخواست نمٹا دی۔
دنیا
سعودی عرب اور شام کے سفارتی تعلقات بحال
دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سعودی عرب اور شام ن اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند۔ خلیجی ممالک میں اسے بہت بڑی سفارتی ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سات سال بعد دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
پاکستان
سی ٹی ڈی نے پنجاب سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا
دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

ڈی جی خان: خفیہ کارروائیوں میں، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ سے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے خصوصی مواد، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو ان کے بدترین انجام تک پہنچایا جائے گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی