وفاقی حکومت نے عبوری محصولات کے اعداد و شمار جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی
فیصلے کے تحت، تمام عبوری محصولات کے اعداد و شمار کو آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی تکمیل تک خفیہ رکھا جائے گا


وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت مکمل یا جزوی عبوری مالیاتی اعداد و شمار کسی فرد، ادارے یا میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شائع نہیں کیے جا سکیں گے۔ ان معلومات کو عوام، میڈیا یا کسی بھی بیرونی فریق کے ساتھ شیئر کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محصولات سے متعلق کسی بھی قسم کا ڈیٹا جاری کرنے کے لیے وزارت خزانہ کی پیشگی اور واضح منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔ بغیر اجازت اعداد و شمار کا اجرا آئی ایم ایف پروگرام کی رازداری کی خلاف ورزی تصور ہوگا، جو نہ صرف پروگرام کے جائزہ عمل کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ اس کے مجموعی نتائج پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
فیصلے کے تحت، تمام عبوری محصولات کے اعداد و شمار کو آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی تکمیل تک خفیہ رکھا جائے گا۔ منظور شدہ اعداد و شمار بعد ازاں باضابطہ ذرائع سے عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 8 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 9 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 9 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 6 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 8 hours ago






