Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کی سبکی، ایس سی او کی بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی مذمت

پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کی سبکی، ایس سی او کی بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی مذمت

شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے  کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں، بھارت اس سے پہلے برکس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھی انکار کر چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، دونوں وزرائے دفاع ایک ہی میز پر موجود تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہ ہو سکی۔

بھارت نے یک بار پھر سفارتی سطح پر غیر تعمیری رویے کا مظاہرہ کیا ہے، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی و علاقائی سطح پر امن، تعاون اور سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے برکس اور ایس سی او جیسے فورمز پر اتحاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

Advertisement