جی این این سوشل

Big Disclosure Over PTI Deal | News Headlines | 02 PM | 28 April 2024

4042 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پراراکین کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں، ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں ، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی۔ آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔    

واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ ہم مذاکرات کریں گے، ڈیل نہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنانا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، ہم فارم سینتالیس سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا،ایک مخصوص جماعت  کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ ڈائیلاگ کریں گے، ڈیل نہیں، ڈائیلاگ پاکستان کی خاطر کررہے ہیں، ذاتی مفاد کیلئے نہیں کرینگے، مذاکراتی کمیٹی میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پولیٹکل سٹیٹمنٹ لیڈر ایک دوسرے کے خلاف دیتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ٹیکس کلیکشن اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ طاقت ور حلقے ہوں، عدلیہ سے درخواست ہے کہ عدت کے کیس کی کل سماعت کریں اور التوا کے بجائے فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کشمیر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے جو ان کا حق بنتا ہے اور تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے, پی ٹی آئی عوامی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی، راناثنااللہ نے جو کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی وکٹری حقیقت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll