چوہدری انوار الحق کی مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی


وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرا دی، بجلی اور آٹے پر ریلیف دینے کو تیار ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنی چاہتی ہے ہم تیار ہیں، جو مطالبات حکومت پاکستان سے جڑے ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن مکار ہے، پبلک سکیورٹی ہماری ترجیح ہے،آزادکشمیر میں حکومت کی تحمل کی پالیسی کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،جلاؤ ،گھیراو کے باوجود آزادکشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا، احتجاج کرنے والوں میں کچھ شر پسند تھے، حکومت نے یقینی بنایا کہ احتجاج کے دوران طاقت کا استعمال نہ ہو۔
انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر میں تنخواہوں کی مد میں 18 ارب روپے خرچ کیے، آٹے اوربجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے عوام ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر مختلف ڈپٹی کمشنرز کے استعفوں کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا ، حکومت اس معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق بھی ہوگیا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 41 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل




