تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر May 11th 2024, 12:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔