75 فیصد سے زائد امیدوار ڈینٹل سرجن بن گئے


پنجاب میں بیچولر آف ڈینٹل سرجن(بی ڈی ایس) فائنل پروفیشنل کےنتائج کا اعلان، 75 فیصد سے زائد امیدوار ڈینٹل سرجن بن گئے
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے جمعہ کے روز بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 17 ڈینٹل کالجز کے 880 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 659 پاس جبکہ 214 فیل ہوئے، کامیابی کا تناسب 75.49 فیصد رہا۔
نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کی سیدہ دشکہ زھرا نے 695/800 نمبروں کے ساتھ پہلی، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی کشف قاسم نے 694 نمبروں کے ساتھ دوسری اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی آمنہ احمد عزیز نے 692 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید برآں یو ایچ ایس نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کردیا۔
18 کالجوں کے 454 امیدواروں نے امتحان دیا۔ 298 پاس، 156 فیل ہوئے۔ یوں کامیابی کی شرح 65.64 فیصد رہی۔ بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زینب افتخار نے 769/900 نمبروں کے ساتھ پہلی، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رحما خان نے 763 نمبروں کے ساتھ دوسری اور بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی زرتاج زہرہ نے 757 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 6 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 5 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 5 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 5 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل