سیکیورٹی فورسزکا باجوڑ اور شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے باجوڑ اور شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کردی گئی ، جوابی فائرنگ کے نتیئجے میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔ غفور عرف جلیل کا شمار مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، جس نے کئی دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ اُس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مار دیے ہیں، دہشت گرد محمدخیل گاؤں سےویز داسرکی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے،جس پر سیکیورٹی فورسز نے اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر وہ فائرنگ کےتبادلے میں مارے گئے۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 7 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 21 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 21 گھنٹے قبل




