اسلام آباد: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اردن کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت انسانی بحران کے دہانےپرکھڑا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم کے وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردن کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کیلئے پاکستان اورسعودیہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت انسانی بحران کے دہانےپرکھڑا ہے اور افغانستان کے عوام خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ افغان عوام کی سلامتی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں ہو رہا ہے جس کیلئے ہال کو مسلم ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 70 وفود شریک ہیں، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور نائب وزرا شریک ہیں اس کے علاوہ غیر رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں بھی شریک ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی، ایران ،ملائشیا، انڈونیشیا، بوسنیا، آذربائیجان، بنگلا دیش، قازقستان، ترکمانستان کےوزرائے خارجہ سمیت فلسطین،اردن،صومالیہ،گمبیا، سیرالیونی اورگبون کےوزرائےخارجہ بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملک چین، امریکا،برطانیہ، روس اورفرانس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 20 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل




