ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ہیں۔
گاڑی پر فائرنگ درہ آدم خیل میں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سینیٹر شبلی فرا ز کی گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فائرنگ سے محفوظ رہے ہیں۔؎
انہوں نے کہا کہ کی جانے والی فائرنگ کے باعث وفاقی وزیر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 10 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 12 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 10 گھنٹے قبل
