پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 878ہو گئی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار467ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں43 ہزار242کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 326، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 11، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار216،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار285، بلوچستان میں 33 ہزار 558، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 642 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 652، خیبرپختونخوا 5 ہزار 909، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 12 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 8 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 11 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 11 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 8 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago






