پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔


لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔
عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا اسی لیے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔
اس موقعے پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور قلندرز ٹیم نہیں ہے یہ فیملی ہے۔ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کپتانی کی ہو تو انٹرنیشنل میں دباؤ کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بابر اعظم میرا فیورٹ بیٹر ہے، محمد رضوان کی شخصیت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، رضوان کے ساتھ کھیلنا سب سے اچھا لگتا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کا یہ سال بہت اچھا رہا ہے ہماری رینلنگ بہتر ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ اچھی ہورہی ہے آئندہ برس بھی اچھی پرفارمنس ہو گی، لاہور قلندرز کے ساتھ فیملی والا ماحول ہے یہاں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیم کی کپتانی سہیل اختر کے سپرد تھی۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago




