آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 275 رنز سے شکست دے کر دو صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 468 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،جوروٹ اورڈیوڈملان سمیت انگلینڈ کےبلےبازناکام رہے۔
آسٹریلوی فاسٹ باؤلرمچل اسٹارک اوررچرڈسن نے شانداربالنگ کی۔آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 473 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فالو آن کرانے کی بجائے 9 وکٹوں پر 230 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو 468 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں مارنس لیبوشین نے 103 رنز بنائے،کپتان اسٹیون اسمتھ 93 رنزبنا سکے۔ ایلکس کیری نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے 3 اور جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں،اسٹوارٹ براڈ، کرس ووکس، اولی رابنسن اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ناکام ہوئی،ڈیوڈ ملان نے 80 اور جو روٹ نے 62 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس 34 اور کروس ووکس 24 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4 اور نیتھن لیون نے 3 جب کہ کیمرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ مائیکل نسر نے حاصل کی۔
آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ 51 اور کیمرون گرین 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے 230 رنز بنا کر انگلینڈ کو 468 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھی انگلش ٹیم ناکام ہوئی۔ چار رنز پر ہی حسیب حمید بغیر کوئی رن بنائے رچرڈسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وقفے وقفے سے ہی انگلش ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔ کرس ووکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر روری برنز نے 34 رنز بنائے۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک گھنٹہ قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل




