Advertisement

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کس نمبر پر ہے؟

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 22nd 2021, 9:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کس نمبر پر ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ:

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لابو شین پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جو  انہوں نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ سے چھینی، نئی رینکنگ میں روٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر جب کہ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کی رینکنگ میں بابر اعظم اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے یکساں 805 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں حسن علی کی پوزیشن میں تنزلی آئی ہے اور وہ 10 سے 11ویں نمبر پر آ گئے۔  

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Advertisement
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 21 hours ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 14 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 days ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 20 hours ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 14 hours ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 days ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 14 hours ago
Advertisement