Advertisement

‏’پیغمبرِاسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں’ وزیراعظم کا پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 25th 2021, 3:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
‏’پیغمبرِاسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں’ وزیراعظم کا پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میرےپیغام کی تصدیق کی روسی صدر ‏کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں نبی پاک ﷺکی توہین آزادی اظہارنہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلاموفوبیا کے مقابلے کیلئے پیغام کو غیرمسلم دنیا تک پہنچانا ‏چاہیے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک کہا ہے کہ پیغمبرِاسلام ﷺکی توہین آزادی اظہار نہیں ہے ‏پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ‏مسلمانوں کے مقدس جذبات ‏کی خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب مخالفت اقدامات انتہاپسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتےہیں فنکارانہ آزادی ‏‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر (عمران خان) کا بھی شکریہ ادا کریں جس نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج ولادیمیر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک رائے دے رہے ہیں۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 18 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 15 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 19 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 20 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 19 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 18 hours ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر