اس ضمن میں ایک صارف نے ری پوسٹ بٹن کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیا۔

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی ٹویٹر کی طرز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔
ٹک ٹاک نے بھی ری ٹویٹ کی طرح ’ری پوسٹ‘ کے فیچر کی آزمائش شروع کردی، اس کا مقصد یہ ہے کہ ٹاک ٹاک ویڈیو کلپس کو مزید پھیلانا چاہتا ہے تاکہ فالوورز کے لیے بہتر مواد پیش کیا جاسکے۔
اس ضمن میں ایک صارف نے ری پوسٹ بٹن کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیا۔
اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ چاہیں تو ایک شخص یا تمام فالوورز تک اسے ری پوسٹ کرسکیں گے، اس طرح آپ کے رابطے کے لوگ آپ کا شیئر کردہ کلپ دیکھ سکتے ہیں، فیس بک کی طرح آپ اس میں اپنی رائے بھی لکھ سکتے ہیں۔
اگرچہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ری پوسٹ کے اس آپشن سے مطمئن نہیں اور اس کے منفی اثرات کو محسوس کرچکے ہیں لیکن عین اسی تناظر میں ٹک ٹاک اس آپشن کو استعمال کرنے پر غور کررہا ہے بالخصوص کورونا وبا میں غلط فہمیاں اسی سے پروان چڑھی ہیں۔
ٹک ٹاک اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کو مزید پھیلانے کا خواہشمند ہے۔
ٹک ٹاک نے اس کے لیے تمام افراد کے علاوہ ایک یا کئی دوستوں کو ری پوسٹ کا آپشن منتخب کیا ہے کیونکہ لوگ ایک دوسرے سے واقف ہوتے ہیں اور ویڈیو پر تبصرہ کرسکتےہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 19 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 17 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل










