Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 1 سپاہی شہید

راولپنڈی:شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 سپاہی شہید ہو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر دسمبر 26 2021، 1:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 1 سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک نور مرجان نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement