صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ملکی اقتصادیات میں بحالی کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کا زرِ محفوظ بھی 115 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ہمارا مقصد اپنے ملک کو دنیا کی پہلی 10 اقتصادی قوّتوں کی صف میں شامل کرنا ہے۔


استنبول : صدر اردوان کی نئی معاشی پالیسی نے مرتے ہوئے ترکش لیرا میں نئی زندگی پھونک دی۔ ترک صدر کی اپیل کے بعد عوام نے امریکی ڈالر اور غیر ملکی کرنسی فروخت کرنا شروع کر دی۔ لوگ ہاتھوں اور جیبوں میں ڈالر بھرے ترکش لیرا خریدنے کے لئے قطار میں لگ گئے۔ فنانس مارکیٹ میں اربوں ڈالر انفلو کے بعد ترکش لیرا کی قدر 50 فیصد بڑھ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی اپیل پر ترک عوام نے ایک بار پھر لبیک کہا صرف ایک روز میں ترکیوں نے 900 ملین ڈالرز کو ترکش لیرا میں بدل کر تاریخ رقم کر دی۔ ترک صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرا لیں تا کہ ترکش لیرا کی گراوٹ کو مستحکم کیا جاسکے۔ ترک صدر کے اقدام اور عوام کے زبردست ردعمل کے باعث جمعے کے روز ترکش لیرا ایک ڈالر کے مقابلے میں 11.8 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں ترکش لیرا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح18.4 کا تھا۔
اردوان حکومت کی اسکیم کے مطابق زرمبادلہ ترکش لیرا میں ڈپازٹ کرنا ہو گا۔ حکومت نے فاریکس ڈپازٹس پر نقصان کی تلافی کا بھی وعدہ کیا ہے، مقامی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے ترک حکومت نےایک ہفتے میں منی مارکیٹ میں 8 ارب ڈالر سپلائی کیے۔ معاہدے کے تحت منی مارکیٹ ڈیلرز نے پیر اور منگل کو ڈالرز فروخت نہیں کیے۔
صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ملکی اقتصادیات میں بحالی کے ساتھ ساتھ مرکزی بینک کا زرِ محفوظ بھی 115 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔ ہمارا مقصد اپنے ملک کو دنیا کی پہلی 10 اقتصادی قوّتوں کی صف میں شامل کرنا ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل





