Advertisement
علاقائی

قاسم سوری کا پی ٹی آئی بلوچستان کی تنظیم سازی کا اعلان

قاسم سوری کا کہنا تھا اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں لیکن وزیراعظم نے جس طرح کووڈ سے نمٹا اسے پوری دنیا میں سراہا گیا،

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 26th 2021, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قاسم سوری کا پی ٹی آئی بلوچستان کی تنظیم سازی کا اعلان

کوئٹہ :  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نو منتخب صدر قاسم خان سوری نے صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لیے جاؤں۔

نو منتخب صدر پی ٹی آئی بلوچستان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، پی ٹی آئی میں سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا۔

قاسم سوری کا کہنا تھا اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں لیکن وزیراعظم نے جس طرح کووڈ سے نمٹا اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، دنیا میں اسلاموفوبیا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں، بلوچستان میں بہت سے ترقیاتی کام ہو رہےہیں، بلوچستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھےان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیاگیا۔

قائد مسلم لیگ ن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر قاسم سوری کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، وزیراعظم نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جبکہ آج نواز شریف نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔
 
Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement