سیمی جمالی نے کہا کہ میں نے فوری طور پر پولیس حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، صدر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کاجائزہ لیا۔


کراچی: جناح اسپتال کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائش گاہ پر ان کی گاڑی پر رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی۔
تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرسیمی جمالی کی کارپارکنگ میں کھڑی تھی ، ان کی رہائش جناح اسپتال ڈاکٹرز کالونی میں ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر تھیں کہ سکیورٹی گارڈ نے شیشہ ٹوٹنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر دروازے کی طرف گئیں تو دیکھا کہ پارکنگ کی چھت میں سوراخ تھا اور گولی چھت پھاڑ کر ان کی گاڑی کو لگی تھی۔
سیمی جمالی نے کہا کہ میں نے فوری طور پر پولیس حکام کو واقعے سے آگاہ کیا، صدر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کاجائزہ لیا۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئے روز اندھی گولی سے شہریوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہ انتہائی خطرے کی بات ہے اس کا سدباب ہونا چاہیے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago


