نواز شریف کو پاکستان آنا ہے تو انہیں 24 گھنٹے میں ویزا جاری کروں گا : شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو انہیں 24 گھنٹوں میں ویزا جاری ہو گا اور ٹکٹ کے پیسے میں اپنی جیب سے دوں گا۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں آپ کو گرین لائن بس سروس کی مبارک باد دیتا ہوں، کراچی میں بسوں کی چھتوں پر لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بیٹھے دیکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ متحدہ کو میں زمانہ طالبِ علمی سے جانتا ہوں، ان سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان کے اوپر بہت سے قتل و غارت گری کے مقدمات ہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے، یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، ان لوگوں نے وہاں جا کر ٹارزن بننے کی کوشش کی، مگر ٹھس ہو گئے، جو نام لے کر لندن سے باتیں کرتے تھے ان پر سے ہاتھ اٹھ گیا۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو پاکستان آنا ہے تو میں انہیں 24 گھنٹے میں ویزا جاری کروں گا اور ٹکٹ اپنی جیب سے بھیجوں گا۔
شہباز شریف سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا شہباز شریف نے کہا ہمارا ہاتھ اور ان کا گریبان ہو گا، آپ اپنی شکل دیکھیں، آپ جیسی کرپشن کسی کی نہیں ہے، آپ جیسے چور ہمارے گریبانوں میں ہاتھ نہیں ڈال سکتے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری دونوں خاندان کرپٹ ہیں اور عمران خان آخری سانس تک کرپشن زدہ سیاست کے خلاف لڑائی لڑتا رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ فرق نہیں پڑ رہا، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، حکومت کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بالواسطہ رابطے ضرور ہیں، ہم افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور طالبان نے یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 minutes ago


