سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 31 کان کن ہلاک ہوگئے۔


فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی)کے مطابق سوڈان کی سرکاری معدنی وسائل کی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت خرطوم سے تقریباً 500 کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے نوہد کے قریب پیش آیا جہاں ایک کان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور کان کے نیچے دب گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سونے کی کان میں دب کر کم از کم 31 کان کن ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک شخص زندہ بچ گیا ۔ اس کے علاوہ کمپنی کے حکام نے اے ایف پی کو مزید بتایا کہ رواں سال جنوری میں بھی اسی کان میں 4کان کن ہلاک ہو گئے تھے اور اس وقت حکام نے کان کو بند کر کے سکیورٹی لگائی تھی تاہم چند ماہ قبل اسے ہٹالیا گیا تھا۔
سوڈان کے مختلف حصوں میں سونے کی کان کنی کا پیشہ تقریباً ایک دہائی قبل پروان چڑھا جہاں لوگ قیمتی معدنیات کو حاصل کرنے کی اُمید میں زمین کھودتے ہیں۔
سوڈان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ کان کن ملک کی سالانہ 80 ٹن سونے کی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد پیدا کرتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 hours ago









