پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر لاہور کے علاقے موہنی روڈ میں فائرنگ کی گئی ہے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے بلال یاسین پر فائرنگ کی۔
بلال یاسین کو میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو تین گولیاں لگیں ہیں، دو پیٹ میں اور ایک گولی ٹانگ پر لگی۔
مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے ??
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2021
انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے، سب سے دعا کی درخواست ہے۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 13 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 12 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 7 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 hours ago








