لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔


ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں، پنجاب بھر میں 119 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئےاور 124 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں میں منیب،رفیق،نعیم،اقبال،احسن،حمادالرحمن شامل ہیں، دہشت گردوں میں عبدالوحید،شوکت حسین،اختر کان اور احمد آفتاب شامل ہیں، دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ،الیکٹرک سوئچ،ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا تھا کہ پکڑے گئے تمام دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، پنجاب میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشتگردوں میں سے ایک کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا،ایک دہشتگرد کو چنیوٹ دو دہشتگردوں کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا، ایک دہشتگرد کو سرگودھا اور چار دہشتگردوں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 5 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 6 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 8 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 15 minutes ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago








