یوکرائنی فوجی کی ہلاکت پر بائیڈن کی روس کو پھر دھمکی،امریکا نے روس کو ایک بار پھر یوکرائن پر کسی بھی طرح کے حملے سے باز رہنے کی تنبیہہ کی ہے۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دوسری بار روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرائن پر حملہ کرنے کی صورت میں سخت ردعمل کی تنبیہہ کے بعد اتوار کو یوکرائنی ہم منصب وولودیمر زیلنسکی سے بات کریں گے۔
نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں یوکرائن کے صدر وولودیمر زیلنسکی نے کہا کہ مشرق میں جنگ کا خاتمہ ان کا بنیادی مقصد ہے۔
حالیہ مہینوں میں روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہوا ہے،روس نے یوکرائن کی سرحدوں کے قریب اپنی فوجیں تعینات کی ہوئی ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر پیوٹن سے تین ہفتوں میں دوسری بار فون پر بات کی اور دھمکی دی کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں اس پر بڑی اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں گی۔
روسی صدر پیوٹن نے ردعمل میں کہا کہ روس پر پابندیاں بہت بڑی غلطی ہوگی۔یوکرائنی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ فورسز کا ایک سپاہی علیحدگی پسندوں سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا ہے،علیحدگی پسندوں نے 24 گھنٹوں میں گرینیڈ لانچروں اور چھوٹے ہتھیاروں سے تین حملے کیے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 6 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 26 minutes ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago




