Advertisement
پاکستان

پاکستا ن میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں : وزیراعظم 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 3rd 2022, 6:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستا ن میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک چائنا بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تقریب میں شرکت پر سب کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔  صنعتی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کاروباری برادری کی تجاویز درکار ہیں ۔ اس فورم کے قیام سے حکومت کو تجارت اور کاروبار سے متعلق مسائل کو جاننے اور حل کرنے کا موقع ملے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار کےلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے، کوشش ہے کہ سرمایہ کاری میں آنے والی رکاوٹوں کو کم سے کم کیاجائے ۔سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ برآمدات بڑھانے بغیر ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے ۔ برآمدات کے فروغ اور صنعتوں کے فروغ دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ گزشتہ سا ل آئی ٹی کے شعبہ میں مراعات دی ہیں تو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات دگنا ہو گئی ہیں۔ چین نے ٹیکنالوجی کی بدولت ترقی کی ، چین اور ترکی جیسے ممالک نے برآمدات کے فروغ کو ترجیح  دی اور اس سے ان ممالک نے ترقی کی اور ان کا معیار زندگی بلندہوا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے ہماری دوستی 70 سال پر محیط ہے۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کورونا کے بعد بہت تیزی سے بحال ہوئی ۔ این سی او سی کی ٹیم نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کورونا وائرس کی وبا سے ہمارے ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ۔ عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران معیشت اور زندگیوں کو محفوظ بنایا ۔

 انہوں نے کہا کہ صنعت اور برآمدات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، درآمدی بل میں کمی لانی ہے اور منی لانڈرنگ کو روکنا ہے کیونکہ منی لانڈرنگ غریب ممالک کا مسئلہ ہے اور اس کے ذریعے ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں منتقل ہو تے ہیں۔ 

وزیراعظم  نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کاروباری سطح پر تعلقات اور زرعی شعبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ہم نے زرعی شعبے میں پرانے طریقے استعمال کررہے تھے ، ہمیں جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ شہروں کے پھیلنے کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی ، آلودگی، بجلی ، پانی سمیت دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ہمارے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ گرین ایریاز ختم ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چین کی اربن ڈویلپمنٹ قابل تعریف ہے، ہمیں اس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ اس فورم کے قیام پر سب کو مبارک با د  دیتا ہوں ۔ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور  سی پیک کےتحت توانائی ، روڈ انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت ، زراعت اور سماجی و معاشی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو 75 سال ہو گئے ہیں ۔ اس فورم کے قیام سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو آپس میں رابطے کا موقع ملے گا۔ 

تقریب میں وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیر و معاونین خصوصی، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک چائنا بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجرا سے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ 

Advertisement
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

  • 20 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • ایک دن قبل
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 26 منٹ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

  • ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

  • ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

  • 20 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • ایک گھنٹہ قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

  • ایک دن قبل
پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement