Advertisement
پاکستان

کورونا کی پانچویں لہر ، این سی او سی کا سخت اقدامات لینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ، کورونا وباء کی بدلتی صورتحال، قومی ویکیسی نیشن مہم اور بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 3rd 2022, 8:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا کی پانچویں لہر ، این سی او سی کا سخت اقدامات لینے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر نے سراٹھالیا، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے،گزشتہ تین روز میں کراچی کی مثبت شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ گئی،وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں   لازمی ویکسی نیشن کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،اجلاس میں اضلاع کے مطابق بھی ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلع وار ویکسینیشن کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی تاکید کی گئی کہ صوبے ویکسینیشن کے مقررہ اہداف جلد از جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ  این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 643کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں ابتک  13 ہزار 74افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا 5 ہزار 933، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755، بلوچستان میں 33 ہزار 644، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 7 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • ایک دن قبل
Advertisement