لاہور: پولیس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی بلال یٰسین پر مسلح حملے میں لاہور کے انڈر ورلڈ ڈان کے ملوث ہونے کے اہم سراغ مل گئے۔


تفصیلات مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان دنوں دبئی میں رہنے والے اس شخص نے مقامی مجرموں کے ذریعے حملے کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ’بدنام آدمی‘ کو شبہ ہے کہ شہر میں اس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کارروائی کے پیچھے بلال یٰسین کا ہاتھ تھا۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس بات کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب پولیس نے ایک مقامی ہتھیار ڈیلر اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جسے وہ پستول دیا گیا تھا جو بعد میں حملے میں استعمال ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مرکزی ملزم کی حوالگی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
رکن قومی اسمبلی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
واقعے کے عینی شاہد محمد اکرم نے پولیس کو بتایا کہ بلال یٰسین کو زخمی کرنے کے بعد حملہ آور وقوعہ سے جانے کے بعد دوبارہ واپس آئے لیکن گولی پستول کے چیمبر میں پھنس گئی۔
انہوں نے کہا کہ جب کچھ مقامی لوگ وہاں جمع ہوئے تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو سڑک پر ایک پستول ملا ہے جسے مشتبہ افراد نے حملے میں استعمال کیا تھا، پولیس نے پستول کو فرانزک تجزیہ کے لیے بھیج دیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بلال یٰسین کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے نجی کمرے میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ میو ہسپتال میں دو کامیاب سرجریوں کے بعد ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ بلال یٰسین بروقت سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران ان کے جسم سے دو گولیاں نکالی ہیں۔
دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلال یٰسین کو فون کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 7 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل