مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بارپھر پابندیاں عائد کرتے ہوئے طواف کے لئے پہلی منزل مختص کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
سعودی حکام کی جانب سے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ طواف کےلئےپہلی منزل مختص کردی گئی ہے جبکہ دوسرے عمرے کی ادائیگی کے درمیان 10دن کا وقفہ ضروری ہے۔
سعودی حکام کے مطابق عمرہ اورنمازکے اجازت نامے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر کو بھی جاری کیے جارہےہیں، ایپ کےذریعے جاری کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے ۔
خیال رہے سعودی عرب میں اگست 2021 کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے متجاوزہوچکی ہے اور کورونا کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 21 مارچ کو سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے باعث جمعہ اور پانچوں وقت کی نماز میں مسجدوں میں تعداد کم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے بند کردیے تھے۔
حکومت نے 30 مئی 2020 کو مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن تعداد محدود رکھی گئی تھی۔
رواں سال اکتوبر کے وسط میں ڈیڑھ سال بعد کورونا کے حوالے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عائد تمام پابندیاں اور رکاوٹیں ختم کرنے کے بعد دونوں مساجد کو مکمل طور پر کھول دیا گیا تھا اور سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ جمعہ سمیت دیگر نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی تھی۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 11 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 12 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 6 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 12 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago







