اسلام آباد:قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے سب سے زیادہ رقم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرائی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لکھا روپے سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔
یاد رہے کہ نجیب ہارون نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔
ایف بی آرکی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق نجیب ہارون کے بعد طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، اس طرح وہ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔
پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ان کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سال 2019 کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے تھی اور بلاول نے سال 2019 میں 5 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر اسدعمرکی سال 2019 کی آمدنی 3کروڑ روپے تھی اور انہوں نے 42 لاکھ 72 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی 2019 کی آمدنی 6 کروڑ 57 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 2019 میں 1کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔
ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالانہ آمدنی 83 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے2019 میں 8 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی 2019 کی سالانہ آمدنی تقریبا34 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 1لاکھ 36 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 17 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago






