اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 54مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 353کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید54افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 349ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 93 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار648 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار600 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 956 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار436 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار 167ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2118افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار121کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 201 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 976جبکہ اموات کی تعداد 511تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار959افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار626ہوچکی ہے جبکہ 313افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 3365افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں ، ملک بھر 5 لاکھ 63ہزار 823مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں31ہزار786ٹیسٹ کئےگئے۔ ملک بھرمیں اب تک 92لاکھ78 ہزار 613 ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 6 منٹ قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- چند سیکنڈ قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

