Advertisement
ٹیکنالوجی

فیس بک نے دنیا کا سب سے تیز مصنوعی ذہانت کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا

یہ فیس بک کے پاس پہلے سے موجود مصنوعی ذہانت کے وی 100 سپر کمیوٹر سے  20 گنا زیادہ تیز ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 25th 2022, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیس بک نے دنیا کا سب سے تیز مصنوعی ذہانت کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا

واشنگٹن :  فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کا حامل دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کرلیا جو رواں سال کے وسط تک مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کو آرٹیفشل انٹیلی جنس ریسرچ سپر کلسٹر (آر ایس سی) کا نام دیا گیا ہے۔  اس کمپیوٹر کو مکمل رواں سال کے وسط تک کیا جائے گا تاہم اس کا استعمال ابھی سے شروع کردیا گیا ہے۔ 

اس کمپیوٹر کی مدد سے ایک وقت میں سینکڑوں مختلف زبانوں ، تحریروں اور ویڈیوز کو ایک ساتھ سمجھا اور ان کا ترجمہ کیا جاسکے گا۔ اس سپر کمپیوٹر کی مدد سے  ایک ہی وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کی مختلف زبانوں کو بیک وقت ترجمہ کیا جاسکے گا جس کے ذریعے وہ بنا کسی رکاوٹ کے بہترین ٹیم کے طور پر کام کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میٹاورس میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

بیان کے مطابق یہ فیس بک کے پاس پہلے سے موجود مصنوعی ذہانت کے وی 100 سپر کمیوٹر سے  20 گنا زیادہ تیز ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلے سے موجود ریسرچ سپر کلسٹر سے نو گنا اور کام کی روانی کے اعتبار سے تین گناتیز ہے۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 13 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 7 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 11 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 10 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 7 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement