Advertisement

سائنو ویک لگوانے والوں کے لیے خوشخبری

تحقیق کے نتائج کے تجزیے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سے غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کو رہنمائی مل سکے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 27th 2022, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائنو ویک لگوانے والوں کے لیے خوشخبری

ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سائنوویک ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں دیگر کمپنیوں کے بوسٹر ڈوز اومیکرون سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

برطانیہ اور برازیل کی مشترکہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سائنوویک بائیوٹیک لمیٹیڈ کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد اگر بوسٹر ڈوز کے لیے کسی مختلف کمپنی کا انتخاب کریں تو انہیں کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے زیادہ تحفظ ملتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنو ویک کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے 18 سال سے زائد عمر کے 1240 ان افراد پر جنہیں ویکسینیشن کرائے 6 ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا تھا کو مختلف کمپنیوں کی ویکسینز کے بوسٹر ڈوز کے امتزاج کی آزمائش کی گئی۔

تحقیق میں جن افراد کو سائنوویک کی تیسری خوراک بوسٹر ڈوز کے طور پر استعمال کرائی گئی تو 28 دن بعد اینٹی باڈیز کی سطح بلند تو ہوئی مگر دیگر افراد کو فائزر، بائیو این ٹیک، ایسٹرازینیکا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا گیا تو انمیں اومیکرون سے زیادہ ٹھوس تحفظ ملا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال کے 6 ماہ بعد فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز سے اینٹی باڈیز کی سطح میں152 گنا اضافہ ہوا جو دیگر کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھا جب کہ سائنو ویک ویکسین کی تیسری خوراک کے استعمال سے اینٹی باڈیز کی سطح میں 12 گنا اضافہ ہوا۔

تحقیق کے نتائج کے تجزیے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سے غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کو رہنمائی مل سکے گی کہ وہ کس زیادہ بہتر اور کم قیمت بوسٹر پروگرامز پر عمل کرسکتے ہیں

تحقیقی نتائج میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائنو ویک استعمال کرنے والے افراد میں ایسٹرازینیکا، فائزر یا جانسن اینڈ جانسن کے بوسٹر ڈوز سے اومیکرون کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت پیدا ہوئی جب کہ سائنو ویک کی تیسری خوراک استعمال کرنے والے ایک تہائی افراد میں یہ صلاحیت پائی گئی۔

تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ سائنو ویک ویکسین کی 2خوراکوں کے استعمال کے بعد تمام بوسٹر ڈوز محفوظ ثابت ہوئے صرف 3 افراد کو سنگین مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ بھی مکمل صحتیاب ہوگئے، تحقیق میں ٹی سیل امیونٹی کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی جو بیماری کی سنگین شدت سے تحفظ کا عندیہ دیتی اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی لائسیٹ میں شائع ہوئے۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
Advertisement