Advertisement

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

ماحولیاتی نمونے منفی، بین الصوبائی نقل و حرکت اور موبائل آبادیوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 43 minutes ago پر Sep 17th 2026, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹر سے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) نے صوبے میں پولیو وائرس کے خلاف حاصل پیش رفت کو برقرار رکھنے اور آنے والی خصوصی قومی انسدادِ پولیو مہم (SNID) کے دوران کسی بھی ممکنہ خلا کو ختم کرنے کے لیے اضافی اور مسلسل اقدامات پر زور دیا ہے۔

پنجاب ای او سی کوآرڈینیٹر خالد پرویز نے 21 ستمبر سے شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے حوالے سے تمام متعلقہ اضلاع کے ساتھ منعقدہ ریڈینس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم سے قبل تیاریوں کے دوران سامنے آنے والے تمام انتظامی اور آپریشنل خلا فوری طور پر دور کیے جائیں۔

اجلاس میں مہم کی مجموعی تیاری، تربیت، مائیکرو پلاننگ اور ڈیش بورڈ رپورٹنگ کا جائزہ لیا گیا۔ بعض اضلاع میں تربیت کے معیار اور تربیتی مواد کی تکمیل سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں فوری طور پر دور کرنے اور مہم ڈیش بورڈ پر 100 فیصد درست اور مکمل رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب نے پولیو کے خلاف ایک حوصلہ افزا صورتحال حاصل کی ہے اور اس وقت صوبے کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے منفی ہیں، تاہم اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ "پنجاب کو صفر پولیو پر برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن آپریشنل خلا کو بند کرنا ہوگا۔ مسلسل نگرانی، معیاری ویکسی نیشن اور مضبوط مہم عملدرآمد ہی ہماری کامیابی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔"

ای او سی کوآرڈینیٹر نے بین الصوبائی سرحدوں سے منسلک اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مائیکرو پلانز کا دوبارہ جائزہ لیں، بالخصوص پڑوسی اضلاع اور صوبوں کے ساتھ ہونے والی بین الصوبائی رابطہ کاری کے تناظر میں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران ایسے تمام بچوں کی نشاندہی اور ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے جو نقل مکانی، سفر یا دیگر وجوہات کی بنا پر معمول کی ٹیموں سے رہ جانے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

خالد پرویز نے خبردار کیا کہ پنجاب سے باہر پولیو وائرس کی موجودگی صوبے میں وائرس کے دوبارہ داخلے کا خطرہ برقرار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں، نقل و حرکت کے راستوں اور موبائل و مہاجر آبادیوں پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے ٹرانزٹ ویکسی نیشن کو آنے والی مہم کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کے ساتھ سفر کرنے والے ہر اہل بچے تک پولیو ویکسین پہنچائی جائے۔

خالد پرویز نے مزید کہا کہ بین الصوبائی اور سرحدی علاقوں میں ہم آہنگ اور بیک وقت ویکسی نیشن سرگرمیاں پولیو وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ معیار کی مہم، مکمل تربیت، مؤثر مائیکرو پلاننگ، درست ڈیش بورڈ رپورٹنگ، مؤثر ٹرانزٹ ویکسی نیشن اور پڑوسی علاقوں کے ساتھ قریبی رابطہ پنجاب میں پولیو کے خلاف حاصل پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

خصوصی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی، جس کے دوران پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں 1 کتوڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

Advertisement
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 5 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 18 منٹ قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 7 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • ایک دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • ایک دن قبل
Advertisement