نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔


لاہور: پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتی ہے جس کی وجہ سے صارفین اس ایپ کو پسند بھی کرتے ہیں۔
ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹ ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب ایپ نے ڈیسک ٹاپ والے صارفین کے لئے وائس نوٹ بھیجنے میں آسانی پیدا کر دی ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔
یہ اس صورت میں صارفین کے لئے بہترین ثابت ہوگا جب وہ اپنی آواز ریکارڈ کر رہے ہوں اور سکرین پر کسی اور دوست کا ایمرجنسی پیغام موصول ہو جسے آپ کو فوری جواب دینا ضروری ہو اور آپ اس وقت کافی لمبا وائس نوٹ ریکارڈ کر چکے ہیں اور اسے حذف نہیں کرنا چاہتے۔
ایسے میں آپ اسے روک کر اپنے دوسرے دوست کو جواب دے سکیں گے اور بعد میں وائس نوٹ والی چیٹ میں آکر وہیں سے اپنا پیغام جاری رکھ سکیں گے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل






