ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق رات کھانا کھاتے ہی سونا ذیابیطس کے مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔


مصروف زندگی نے ہمارے جسم کی قدرتی گھڑی میں انتہائی بگاڑ پیدا کردیا ہے، زندگی کے کاموں میں الجھے ہم صحت کے اہم اصولوں کو نظر انداز کررہے ہیں ، رات کھانا کھاتے ہی سونا بھی آج کل اکثریت کے معمولات میں شامل ہوچکا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔
طبی میگزین ڈائبیٹس کیئر میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ تحقیق کار ایک سینئر مصنف اور پی ایچ ڈی ریچا سکسینا ہیں جو ایم جی ایچ میں سینٹر فار جینومک میڈیسن کی پرنسپل تفتیش کار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر تحقیق کا فیصلہ کیا کہ کیا دیر سے کھانا جو عام طور پر میلاٹونن کی سطح میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیا اس کے نتیجے میں خون میں شوگر کے کنٹرول پر بھی خلل پڑتا ہے۔
اس تحقیق میں اسپین کے 845 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گئے سونے سے پہلے کھانا کھایا جس کے ان میں میلاٹونن لیول کی سطح بلند رہی ، رات دیر سے کھانے کی وجہ سے ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کر بلند کرنے کا باعث بنا، کیونکہ انسولین خون مٰں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈشوگر لیول بڑھتا ہے۔
میلاٹونن کی اعلیٰ سطح اور کھانے کی مقدار دیر سے کھانے سے وابستہ افراد میں انسولین کے اخراج میں خرابی اور بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے ۔ اس تحقیق سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے بلڈشوکر متاثر ہوتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 میں مبتلا ہونے کا باعث بنتا ہے ۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





