Advertisement
تفریح

سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کی آخری رسومات  سرکاری سطح پرادا ، نامور شخصیات کی شرکت

دہلی : لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں بھارت کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 7th 2022, 1:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کی آخری رسومات  سرکاری سطح پرادا  ، نامور شخصیات کی شرکت

تفصیلات کے مطابق سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کی آخری رسومات  سرکاری سطح پرادا کردی گئیں ہیں ، لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں بھارت کی نامور شخصیات نے شرکت کی ، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان،جاوید اختر لیجنڈ گلوکارہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے،  بھارتی لیجنڈکرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے،پھولوں کی چادر چڑھائی،  لتا منگیشکر کوبھارتی پرچم میں لپیٹا گیا،فوجی دستوں نے سلامی دی۔

خیال رہے کہ   لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر92 برس کی عمر میں چل بسیں تھیں،  گزشتہ ماہ گلوکارہ لتا منگیشکر کو کورونا کا شکار ہونے پر علاج کیلئے ممبئی کے ’ بریچ کینڈی ‘‘ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، دوران علاج انہیں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی جس پر گلوکارہ کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

لتا منگیشکر کے پاس مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زائد گیت گانے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے، انہیں بھارت کی نسلوں کی گلوکارہ کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے۔

لتا منگیشکر نے اپنے کیرئیر کی شروعات تقسیم ہند سے قبل 1943 میں 13 سال کی عمر سے کی تھی جس کے بعد ان کا شمار ہندی سنیما کی بہترین گلوکاراؤں میں کیا جانے لگا۔

لتا منگیشکر نے اپنے کیرئیر میں 36 مختلف زبانوں میں 1 ہزار سے زائد گانے گائیں ہیں، انہوں نے سب سے زيادہ گیت ہندی، مراٹھی اور بنگالی زبان میں گائے ہیں۔

لتا نے بالی وڈ کی متعدد اداکاراوں کو اپنی آواز دی ہیں جس میں ایشوریا رائے، مادھوری، کاجول، اور رانی مکھرجی شامل ہیں۔

ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929 کو پید اہونے والی لتا منگیشکر کو ان کی گلوکاری کے عوض بھارت کے بڑے سول ایوارڈز سمیت انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 16 hours ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 20 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 17 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 21 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 20 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 21 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 21 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
Advertisement