حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بہارہ کہو سے مری روڈ کی خستہ حالی مسلسل حادثات کا سبب بنتی ہے ۔


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی گاڑی کا پہلا سفر پانچ دوستوں کی زندگی کا آخری سفر بن گیا اور نتیجتاً نئی گاڑی کی خوشی غم میں ڈھل گئی۔
اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پانچ نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار دی ہیں۔اس ضمن میں علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ فرحان نامی نوجوان نے نئی گاڑی خریدی تھی جس کے بعد پانچوں دوست مری گئے تھے کہ واپسی پر رات گئے ان کی گاڑی پیٹرول پمپ کے سامنے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔
ٹریفک حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ علاقہ پولیس کے مطابق فرحان، حمزہ اور فہد عباسی نامی نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ علاقہ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد دو زخمیوں سبحان اور سراب کو انتہائی تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بھی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بہارہ کہو سے مری روڈ کی خستہ حالی مسلسل حادثات کا سبب بنتی ہے لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ اس جانب فوری طور پر توجہ دے۔
علاقہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم درست اور مکمل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago
