پاکستان

چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات،دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2022, 10:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔