جرم

لیاری بہار کالونی میں دستی بم حملہ، راہگیر باپ اور بیٹی زخمی

کراچی : پولیس کے مطابق زخمی شخص الطاف اور اسکی 10سالہ بیٹی ایمان کوسول اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2022, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیاری بہار کالونی میں دستی بم حملہ، راہگیر باپ اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق لیاری بہارکالونی میں دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ایسا معلوم ہوتا کے کہ کریکر دھماکہ بھتہ نہ دینے کے باعث کیا گیا ، اس حوالے سے متاثرہ بلڈر عزیز بلوچ کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ  دستی بم پھٹنےکےنتیجےمیں راہگیر باپ اور بیٹی زخمی ہوئے ، زخمی شخص الطاف اور اسکی 10سالہ بیٹی ایمان کوسول اسپتال منتقل کیاگیا ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  نامعلوم ملزمان رات 8 بجکر 10 منٹ پر زیرتعمیرپلاٹ پردستی بم پھینک کرفرارہوئے تھے ،واقع کےبعد پولیس اوررینجرزکی نفری موقع پرپہنچ گئی، کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کرلیئے ہیں۔