لاہور:بوم بوم آفریدی نے اپنے کیریئر میں پہلی بار بولنگ کا آغاز کرکے آخری پی ایس ایل کو یادگار بنادیا۔


ویسے تو بوم بوم آفریدی نے بیٹنگ میں اوپننگ کرنے سے ہر نمبر پر بلے بازی کی لیکن انہوں نےاسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنے طویل ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں پہلی بار بولنگ کا آغاز کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
جب آفریدی دوبارہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے تو الگ ہی موڈ میں دکھائی دیے۔ شاہد آفریدی نے لاہور میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں بلکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ کرکے اپنا حساب بھی چکتا کردیا۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اپنا آخری پی ایس ایل کھیل رہے ہیں اور پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں ، وہ پی ایس ایل 7 کے اپنے افتتاحی میچ میں بدترین بولنگ اسپیل کا ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کراچی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے میں پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سب سے مہنگا ترین اوور کرواتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے 4 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے۔ شاہد آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 8 چھکے اور ایک چوکا کھایا۔

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 29 منٹ قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 3 منٹ قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 44 منٹ قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 36 منٹ قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 13 گھنٹے قبل