لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مزید تین ملازمین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ہیڈ کوارٹرز کے مزید تین ملازمین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔پی سی بی کے دفاتر کل سے کھولیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پازیٹو آنے والے ملازمین کے علاوہ کل سب آفس آئیں گے۔ایک آفیسر کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے پر تمام اسٹاف کی ٹیسٹنگ گزشتہ روز ہوئی تھی۔
چند دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس کی انٹری کے باعث پی سی بی کا ہائی پرفارمنس کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پی سی بی نے تمام اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا ، جبکہ پی سی بی دفاتر تین روز کے لئے بند کئے گئے تھے۔
گزشتہ ہفتے پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل









