دنیا کی مشہور شخصیات کی جانب سے حجاب کی حمایت کے بعد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے عوامی مقامات پر حجاب پر پابندی عائد کرنے پر بھارت اور دیگر کئی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بیلا حدید نے کہا ہے کہ میں فرانس، ہندوستان، کیوبیک، بیلجیئم اور دنیا کے دیگر ممالک سے درخواست کرتی ہوں جو مسلم خواتین کے ساتھ مختلف طریقوں سے امتیازی سلوک کرتے ہیں،اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو یہ بتانا آپ کا کام نہیں ہے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے یا کیانہیں، خاص طور پر جب بات ایمان اور سلامتی کی ہو۔
ماڈل بیلا نے کہا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں ہے کہ خواتین کو بتائیں کہ وہ کیا پڑھ سکتی ہیں،یا کون سے کھیل کھیل سکتی ہیں، خاص طور پر جب یہ ان کے عقیدے اور سلامتی سے متعلق ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں حجابی خواتین کو سکول جانے، کھیل کھیلنے، تیراکی کرنے، یہاں تک کہ اپنی شناختی تصویر کھینچنے کی بھی اجازت ہے،لیکن حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ یہاں سول ورکر نہیں ہوسکتے یا حجاب پہن کر ہسپتالوں میں کام نہیں کر سکتے۔
انہوں نے اس اقدام کو خواتین کے واسطے تعصب اور مذہب سے زیادہ مردوں کے تکبر سے بھرپور قرار دیا،اکثر یونیورسٹیوں میں انٹرن شپ حاصل کرنے کا واحد طریقہ حجاب کو ہٹانا ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے اور واقعی یہ ظاہر کرتا ہے کہ دنیا اس کے بارے میں جانے بغیر کتنی اسلامو فوبک ہے۔
سپر ماڈل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میرے دوست تکوابنتالی نے مجھے بتایا کہ آپ جانتے ہیں، یہ اسلامو فوبیا ہے، یہ خالص جنس پرستی اور بدتمیزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کس ملک میں ہو رہا ہے،مرد ہمیشہ عورت پر قابو رکھنا چاہتے ہیں کہ عورت کیا پہنے اور کیاکرے ،اسے روکنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 11 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل









