جی این این سوشل

پاکستان

  ملک میں کورونا سےمزید 25 اموات ، ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی  پانچویں  لہر کے دوران پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 25مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30 ہزار139  تک پہنچ گئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

  ملک میں کورونا سےمزید 25 اموات ، ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک  بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار122 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 06 ہزار450ہو چکی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد61ہزار332ہوگئی،  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح 2.72 فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے41ہزار142ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ  کورونا کے 1186مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی اوسی  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 2550فرادکوروناسےشفایاب ہوئے ،  اب تک 14 لاکھ 14ہزار ٓ979مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

 رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں 13اشاریہ 45فیصد اضافہ ہوگیا۔  

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ۔

 رپورٹ کےمطابق  اکتوبر میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 10.64 فیصد کا اضافہ  ہوا، اکتوبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔   

رواں مالی سال پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا،4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں  درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا ،اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 8.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اکتوبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی،ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں ۔   

رپورٹ کےمطابق  رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 31.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll