تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔
دنیا
امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا
کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ
نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 دفعہ نیو میکسیکو جیت چکے ہیں، سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔
اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔
جرم
معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد
شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
دنیا
اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور