پاکستان
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا،
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں، وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔
دنیا
میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا ،12 افراد ہلاک
دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں، حکام
وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا سے بارہ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر سمیلٹنگ اپریٹس گرنے کے باعث ہوا تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
علاقائی
وزیر اعلی پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
علاقائی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان
فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں۔
پشاور کے گورنمنٹ کالج میں سولرائزیشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناکامی کے بعد ناامید نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہے، آج ملک میں خود مختاری نہیں، ہم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاشرے میں انصاف سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں، محرومی قوموں کو ہمیشہ نیچے لے کر جاتی ہے، مقابلہ کرنے کی جرات سے آپ کی سوچ بڑھے گی، بانی چیئرمین ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں کوئی محرومی نہ ہو، جب آپ گھبراہیں نہیں تو آپ عظیم بنیں گے، اس لیے ناامید نہیں ہونا اور آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبا یونین کو بحال کرکے لیڈرز پیدا کریں گے، ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن پھر بھی نوجوانوں پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق مانگنے پر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، ظلم کیا جاتا ہے، حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی، قوم اور نسلوں کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ جیتیں گے، حقیقی آزادی مانگے کی سزا بانی چیئرمین جیل میں بھگت رہا ہے، اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ جنگ کا فیصلہ کن وقت قریب ہے، اس بار جب ہم نکلیں گے تو گھروں میں بتاکر نکلیں گے، اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لیں، اس بار فیصلہ کن معرکے کے لیے نکلیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 33 منٹ پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
-
دنیا ایک دن پہلے
نعیم قاسم مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف سے الحاق ، مولانا فضل الرحمان نے شرئط رکھ دیں